پی ٹی آئی کا وزیراعظم کیخلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کا فیصلہ

فائل فوٹو


لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیر اعظم کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے وزیر اعظم کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور عمران خان کی جانب سے وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی کارروائی کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

صدر مملکت عارف علوی جلد وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے کہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمیں قرضہ لینے پر مالی مشکلات نے مجبور کیا، شہباز شریف

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے فیصلہ ایم کیو ایم کے تحفظات کو دیکھتے ہوئے کیا گیا اور پی ٹی آئی پرامید ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) وزیر اعظم کو ووٹ نہیں دے گی۔


متعلقہ خبریں