اعتماد کا ووٹ لینا پڑا تو اپنےنمبر پورے کر کے دکھائیں گے،بلاول بھٹو

Bilawal Bhutto

شادی کب کر رہے ہیں؟ صحافی کے سوال پر بلاول بھٹوکا دلچسپ جواب


چیئرمین پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملکی مفاد میں نہیں کہ فی الفور عام انتخابات کرائے جائیں، اعتماد کا ووٹ لینا پڑا تو ہم اپنےنمبر پورے کرکے دکھائیں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان جمہوریت اور معیشت دونوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، بلدیاتی ہوں یا عام انتخابات، پیپلزپارٹی ڈرنے والی جماعت نہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارا فوکس اس وقت بلدیاتی انتخابات پر ہے، سندھ میں بلدیاتی انتخابات کل ہی ہوں گے،امید ہے ایم کیوایم کوئی غیرسیاسی فیصلہ نہیں کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان عوام کی خدمت کے بجائے ذاتی مفادات کا سوچ رہے ہیں، وہ دہشتگردوں کو شکست دینے کے بجائے ذاتی مفاد کو دیکھ رہے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ جنیوا کانفرنس کامیاب رہی، دوست ممالک نے پاکستان کیلئے بڑی امداد کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچا،انہوں نےآئی ایم ایف معاہدہ توڑنے کی کوشش ہے۔


متعلقہ خبریں