بلدیاتی انتخابات، پولنگ کا عمل پرامن رہا، کوئی بڑا تصادم نہیں ہوا، کراچی پولیس چیف

بلدیاتی انتخابات، پولنگ کا عمل پرامن رہا، کوئی بڑا تصادم نہیں ہوا، کراچی پولیس چیف

کراچی: کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے تمام سیکیورٹی اداروں کو پر امن الیکشن کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دن پولنگ کا عمل پرامن رہا۔

بلدیاتی انتخابات، کراچی اور حیدرآباد سمیت دیگر اضلاع میں پولنگ کا وقت ختم

انہوں ںے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پرامن بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہماری ذمہ داری تھی، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بہتر کردار ادا کیا۔

جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ 4 ہزار997 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ ہوئی، رینجرز اور ایف سی نے بھی سیکیورٹی کی خدمات سرانجام دیں، بلدیاتی انتخابات کے دوران 26 ہزارسے زائد اہلکاروں نے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔

کراچی پولیس چیف نے کہا کہ آج کہیں بھی پولنگ کا عمل نہیں رکا، معمولی جھگڑے اور تلخ کلامی کے علاوہ کوئی بڑا تصادم نہیں ہوا۔

نواز شریف کی پارٹی کو پنجاب میں الیکشن کی تیاری کی ہدایت

ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ پولیس کے افسران اور جوان الیکشن کمیشن کے ساتھ ہیں، رینجرز اور ایف سی کے اہلکار بھی ہمارے ساتھ ہیں۔


متعلقہ خبریں