کراچی کے الیکشن کا سب سے بڑا اپ سیٹ


کراچی کے الیکشن کا سب سے بڑا اپ سیٹ سامنے آگیا۔ پی ٹی آئی کے میئر کے امیدوار خرم شیر زمان یو سی کا الیکشن ہار گئے۔

کراچی کےبلدیاتی انتخابات میں اب تک کا سب سے بڑا اپ سیٹ ہو گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر اور مئیر کے امیدوار خرم شیر زمان یوسی کا الیکشن ہار گئے۔

خرم شیر زمان کو صدر ٹاؤن یوسی 11 سے پیپلز پارٹی کے سید نجمی عالم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ نجمی عالم نے اس نشست پر دو ہزار 696 ووٹ حاصل کیے۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر ،پیپلز پارٹی آگے

خرم شیر زمان اس علاقے سے دس سال سے ایم پی اے ہیں اور انہیں پی ٹی آئی کی جانب سے میئر کا امیدوار بھی قرار دیا جا رہا تھا۔ رکن صوبائی اسمبلی ہونے کے باوجود وہ یوسی چیئرمین کی نشست پر لڑ رہے تھے۔

پیپلزپارٹی  رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے میئر کا امیدوار ہار گیا۔ دوسری جانب امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے  اپنی نشست جیت لی،،پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی بھی کامیاب ہوگئے۔


متعلقہ خبریں