پرویز خٹک نے فاٹا انتخابات میں تاخیر کی مخالفت کر دی


پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے چیف الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے جس میں کے پی میں انضمام کے باوجود فاٹا انتخابات میں تاخیر کی مخالفت کی ہے۔

پرویز خٹک نے مراسلے میں لکھا ہے کہ فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے بعد انتخابات میں تاخیرقومی مفاد کے خلاف ہوگی، اس سے سیاسی بے چینی پیدا ہوگی اورعام انتخابات میں عدم شرکت سے شفاف انتخابات ناممکن ہوں گے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ فاٹا انضمام کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی میں نشستیں بڑھنے سے اراکین کی تعداد 145 ہوجائے گی، ایک سال بعد آنے والے نئے اراکین صوبائی اسمبلی وزیراعلیٰ اوراسپیکر کے انتخاب سے محروم رہیں گے۔

پرویز خٹک نے خط میں لکھا ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ انتخابات کے بعد آنے والی نئی حکومت پرایک سال بعد ہونے والے فاٹا الیکشنز پراثرانداز ہونے اور مداخلت کے الزامات لگ سکتے ہیں اس لئے اگرایک ساتھ انتخابات ممکن نہیں توپھرکوئی متبادل طریقہ کاروضع کیا جائے۔


متعلقہ خبریں