پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری، روسی وزیر توانائی آج پاکستان پہنچیں گے

oil gas lpg

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات اور گیس کی خریداری متعلق روسی وزیر توانائی آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

روس اور پاکستان کے مابین پیٹرولیم مصنوعات اور گیس کی خریداری سے متعلق 18 سے 20 جنوری فیصلہ کن اجلاس وفاقی دارالحکومت میں ہو گا۔ روس سے آنے والے وفد میں توانائی، ریلوے، کمیونیکیشن، صنعت و تجارت کے افسران اور ماہرین شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق روس سے فوری طور پر 30 فیصد رعایت پر خام تیل اور دیگر توانائی کی مصنوعات طے کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور روس سے سستی پیٹرولیم مصنوعات ملنے کی صورت میں سالانہ 2 ارب ڈالر زرمبادلہ کی بچت ہوسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: یہودیوں کے ایجنٹوں کو تسلیم کریں اور نرم رویہ رکھیں، وفد نے 2013 میں 3 مرتبہ کہا تھا، فضل الرحمان

پاکستانی ریفائنریوں نے روسی خام تیل سے پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار ممکن قرار دی ہے۔ انٹر گورنمنٹ کمیشن کے اجلاس کے دوران ادائیگیوں اور شپنگ کا طریقہ کار بھی طے کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں