شیخ رشید کی رہائشگاہ سے سرکاری سیکیورٹی ہٹادی گئی


راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی لال حویلی سے سرکاری سیکیورٹی ہٹا دی گئی۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی رہائش گاہ لال حویلی پر 2002 سے پنجاب پولیس کے 11 اہلکار تعینات تھے جو 24 گھنٹے شفٹ وار تعینات رہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف کو کشمیر بیچنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، فواد چودھری

رکن قومی اسمبلی راشد شفیق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شیخ رشید احمد پر ماضی میں 3 خودکش حملے ہو چکے ہیں اور 20 سال بعد لال حویلی سے سیکیورٹی ہٹائی گئی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ موجود حالات میں لال حویلی سے سیکیورٹی ہٹانا خطرناک ہوسکتا ہے۔ لال حویلی سے سیکیورٹی ہٹانے کی وجوہات تاحال نہیں بتائی گئیں۔

واضح رہے کہ سی پی او آفس میں چند ہفتے پہلے شیخ رشید سے متعلق دھمکی آمیز کال موصول تھی۔


متعلقہ خبریں