جرائم پیشہ عناصر کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا، رانا ثنا اللہ


اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کا مجرمانہ منصوبہ بے نقاب ہو گیا ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایک معزز رکن قومی اسمبلی کے اغوا کا مجرمانہ ارادہ اور توہین آمیز گفتگو قابل مذمت ہے جبکہ جرائم پیشہ عناصر کا مجرمانہ منصوبہ بے نقاب ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان مسلم لیگ ن اور ق لیگ کے ارکان کا ضمیر خریدنے کے لیے بولیاں لگا رہے ہیں جبکہ چیف جسٹس کو آڈیو لیک اور ضمیر کی خریداری کے اعترافی بیانات کا نوٹس لینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت خواہش پر ہمسایہ نہیں، پڑوسی کو تبدیل نہیں کرسکتے، شہباز شریف

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین اور خاتون رکن قومی اسمبلی کو کون سی عدالت انصاف دے گی ؟ اور اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی اس آڈیو کا نوٹس لے کر کارروائی کرنی چاہیے۔ قوم نے دیکھ لیا کہ کون ضمیر خریدتا اور بولیاں لگاتا ہے اور اغوا کار کون ہے؟

انہوں نے کہا کہ ڈسکہ الیکشن کے عملے کو “اغوا” کرنے والے اب اراکین قومی اسمبلی کے اغوا کے منصوبے بناتے پکڑے گئے۔ منشیات کا جھوٹا مقدمہ بنانے والے اب اغوا کی وارداتیں بنا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں