پرویز الٰہی 10 سیٹوں پر وزیراعلیٰ بن سکتے ہیں تو ہمارا میئر بھی بن سکتا ہے، سعید غنی

کراچی کی بہتری کیلئے نعیم الرحمان اور ایم کیو ایم کے پاس جائیں گے، سعید غنی

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی ہمارے مینڈیٹ کو قبول کریں، جب پرویزالہٰی 10سیٹوں پر وزیراعلیٰ بن سکتے ہیں تو ہماری جماعت کا میئر بھی بن سکتا ہے۔

میئر کیلیے پی ٹی آئی کےسوا تمام جماعتوں سے بات کریں گے، سعید غنی

سندھ کے وزیر محںت و افرادی قوت سعید غنی نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ایک ایک یو سی پر کام کیا، کراچی کے لیے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کو بیٹھ کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آج رات کراچی میں کامیابی کا جشن منائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حافظ نعیم خود کو میئر کراچی سمجھ بیٹھے ہیں تو اس میں کوئی برائی نہیں لیکن اگر زبردستی خود کو پہلے نمبر پر لائیں گے تو یہ ممکن نہیں ہے۔

100 نشستوں پر کامیاب ہیں، زبردستی نتائج تبدیل کیے جارہے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

پی پی رہنما نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے بلدیاتی الیکشن کے نتائج 30 گھنٹے میں مکمل آگئے تھے، پیپلز پارٹی سیاسی معاملات میں چیمپئن ہے، ہماری قیادت میں اتنی صلاحیت ہے کہ ہم اپنا کام خود کر سکتے ہیں، جماعت اسلامی کے علاوہ جتنی چھوٹی جماعتیں ہیں انہیں ساتھ ملانے میں کامیاب ہوجائیں گے، جماعت اسلامی کے ساتھ بھی ہمارے معاملات بہتر ہوں گے۔

سعید غنی نے کہا کہ عمران خان نے پہلے پی ٹی آئی رہنماؤں کی درگت بنائی اب وہ ہم پر غصہ نکال رہے ہیں، پولنگ ختم ہونے پر پانچ بجے عمران اسماعیل کہتے ہیں کہ ہم پورا کراچی جیت گئے جب کہ 5 بجے تک کسی جگہ سے کوئی نتیجہ نہیں آیا تھا۔

کراچی کا مئیر کون؟ کوئی بھی پارٹی گولڈن نمبر حاصل نہ کرسکی

صوبائی وزیر محنت سعید غنی نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جیت کے بعد یہ پریشا ن ہیں، ہم نے کہا تھا کہ اگر جیت گئے تو کیا ہوا ؟ پی ٹی آئی سے بات کرنا فضول ہے، پیپلزپارٹی کے ووٹ بینک میں اضافہ ہوا ہے ، پیپلزپارٹی کی 93 سیٹیں بتائی گئی ہیں مگر اس سے زیادہ ہوں گی۔


متعلقہ خبریں