خیبرپختونخوا، وزیراعلیٰ نے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دیے


پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے مزید 35 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور

پاکستان تحریک انصاف سے تعل رکھنے والے وزیراعلیٰ کے پی نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کرنے کے بعد گورنر کو بھجوا دی ہے۔

واضح رہے کہ اگر گورنر نے سمری پر دستخط نہ کیے تو آئندہ 48 گھنٹوں میں صوبائی اسمبلی آئین و قانون کے تحت از خود تحلیل ہو جائے گی۔

وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے اس ضمن میں کہا ہے کہ انہوں ںے اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ ملکی مفاد میں کیا ہے، آئندہ عام انتخابات میں دو تہائی اکثریت سے حکومت قائم کریں گے۔

استعفے قبول کرنیکا شکریہ، اپوزیشن لیڈر اور پارلیمانی پارٹی کے عہدے ہمارے پاس آنے ہیں، فواد چودھری

گورنر ہاؤس کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ خیبرپختونخواہ اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر ہاؤس کو موصول ہو گئی ہے، گورنر ہاؤس کے اسٹاف نے شب دس بجے سمری وصول کی ہے۔


متعلقہ خبریں