شطرنج کی چال چلی ہے، اعتراض نہیں ہونا چاہیے، خواجہ آصف

پاک ایران گیس پائپ لائن

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہم نے شطرنج کی چال چلی ہے، اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

بڑکیں مارنے والوں کے استعفے منظور کیے ہیں، رانا ثنا اللہ

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن لڑنے کے لیے پوری طرح تیارہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ان 33 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔

وزیر دفاع نے ایک سوال کے جواب میں واضح طور پر کہا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، یہ 35 استعفے منظور ہو سکتے ہیں تو باقی 70 بھی ہو سکتے ہیں۔

استعفے قبول کرنیکا شکریہ، اپوزیشن لیڈر اور پارلیمانی پارٹی کے عہدے ہمارے پاس آنے ہیں، فواد چودھری

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی اور عوامی مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والے مزید 35 اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کر لیے ہیں جب کہ پی ٹی آئی کے گیارہ اراکین اسمبلی کے استعفے پہلے ہی منظور کیے جا چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں