ٹوئٹر پر تنقید : طالبان کے خریدے ہوئے ”بلیو ٹک” غائب


 ٹوئٹر نے طالبان کے خریدے ہوئے تصدیق شدہ بلیو ٹک مسترد کر دئیے ہیں۔

صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور کئی صارفین نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے تصدیق شدہ اکاونٹس کے خلاف رپورٹس بھی کی گئیں، جس کے بعد طالبان عہدیداروں کے بلیو ٹک ‘غائب’ ہو گئے ہیں۔

افغانستان میں اب تک دو طالبان رہنما اور ان کے چار حامی اکاؤنٹس بلیو ٹک کا استعمال کر رہے تھے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت کے محکمہ اطلاعات تک رسائی کے سربراہ ہدایت اللہ ہدایت اور ذرائع ابلاغ کے سینئر عہدیدار عبدالحق حماد کا ٹوئٹر اکاؤنٹ پیر تک ویریفائیڈ تھا۔ جن کے فالوررز کی تعداد ایک لاکھ 87 ہزار اور ایک لاکھ 70 ہزار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا اب ٹوئٹر اکاؤنٹس کی نیلامی ہو گی ؟

گزشتہ روز طالبان رہنماؤں کو بھی ٹوئٹر نے بلیو ٹک کی سہولت فراہم کر دی تھی، جس کے بعد طالبان رہنماوں کی جانب سے ایلون مسک کے لیے تعریفی ٹویٹ بھی کی گئیں، طالبان اہلکار نے ٹوئٹر کے سربراہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ایلون مسک ٹوئٹر کو دوبارہ سے عظیم بنا رہے ہیں۔

واضح رہے  طالبان بھی ٹوئٹر کے تصدیقی فیچر کے استعمال کے لیے ٹوئٹر کو ادائیگیاں کررہے ہیں، ٹوئٹر پر صارفین کے تصدیقی اکاونٹ لیے پیڈ سروس دسمبر 2022 میں متعارف کرائی گئی تھی جس کے تحت بلیو ٹک کے خواہشمند افراد کو آٹھ ڈالر ماہانہ ادا کرنے ہوں گے۔


متعلقہ خبریں