بجلی کی قیمت میں 10روپے سے زائد کمی کا امکان

electricity bill

کراچی: کے الیکٹرک نے 10 روپے 26 پیسے کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔

کے الیکٹرک نے دسمبر کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کی درخواست کر دی جس میں نیپرا سے 10 روپے 26 پیسے فی یونٹ بجلی کم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے الیکٹرک کی درخواست پر 30 جنوری کو سماعت کرے گی اور بجلی کی فی یونٹ کمی کی صورت میں کے الیکٹرک صارفین کو 12 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کابینہ نے جاتے جاتے اہم فیصلے کر دیے

اس سے قبل نیپرا نے کے الیکٹرک کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 49 پیسے سے لے کر 4 روپے 49 پیسے تک اضافے کی منظوری دی تھی اور یہ ایڈجسٹمنٹ اکتوبر، نومبر، دسمبر 2022 اور جنوری 2023 میں استعمال کیے گئے یونٹ پر چارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جو جنوری سے اپریل 2023 تک 4 ماہ میں وصول کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں