فیروزخان کو اب 10 شوبز ستاروں اور ان کے وکلا کا سامنا کرنا ہوگا، ثروت گیلانی


پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی نے فیروز خان کے لیگل نوٹس پر انہیں قانونی کاروائی کے انتظار کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

ثروت گیلانی نے اپنے انسٹاگرام پر لکھا کہ فیروز خان نے قانونی نوٹس پبلک کرنے کے ساتھ ان کے ذاتی نمبرز بھی لیک کیے ہیں، جس کے بعد پہلے وہ اپنی سابقہ اہلیہ اور ان کے وکیل کا سامنا کر رہے تھے لیکن اب انہیں 10 شوبز شخصیات اور ان کے وکلا کا سامنا کرنا ہوگا۔

ثروت گیلانی نے اپنے موبائل فون ڈیٹا کی تصویر بھی شئیر کی، جس میں ان کو ڈھیروں نامعلوم نمبرز سے کالز موصول ہو رہی ہیں۔

اداکار یاسر حسین نے بھی فیروز خان کے بارے میں لکھا کہ ایک شخص نے پہلے اپنے بیوی کو مارا اور اب ہمارے نمبر لیک کر دئیے، جس کے پاس سے انہیں تنگ کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے پاکستانی اداکار فیروز خان نے اپنے خلاف ٹوئٹس کرنے پر متعدد شوبز شخصیات کو قانونی نوٹس بھجواتے ہوئے 15 دن میں تحریری معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ قانونی نوٹس کو پبلک کرتے ہوئے انہوں نے شوبز ستاروں کے ذاتی نمبر بھی پبلک کر دئیے۔


متعلقہ خبریں