سرحد پار سے دہشتگردوں کا حملہ، 4 جوان شہید


راولپنڈی: ایرانی سرحد سے دہشت گردوں کے حملے میں 4 جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور کے چکاب سیکٹر میں سرحد پار سے دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارے پاس ان کیلئے سرپرائز ہی سرپرائز ہیں، فواد چودھری

دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر گشت کے دوران فائرنگ کی۔ دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کے لیے ایرانی سرزمین استعمال کی۔

پاکستان نے ایران سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔


متعلقہ خبریں