حکومت کی منی بجٹ لانے اور بجلی گیس کے نرخ بڑھانے کی تیاری

حکومت کا مختصر وقت باقی ہے، بہتری لانی ہے، کوشش کریں لوڈ شیڈنگ 2 گھنٹے سے زیادہ نہ ہو، وزیراعظم

حکومت نے منی بجٹ لانے اور گیس اور بجلی مہنگی کرنے کی تیاری کر لی۔

حکومت کی جانب سے منی بجٹ لانے اور بجلی گیس کے نرخ بڑھانے کا امکان ہے۔ اضافی ٹیکسوں سے 200 ارب تک جمع کئے جائیں گے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت میں تعطل کو ختم کرنے کےلیے منی بجٹ لانا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شہبازشریف کو کشمیر بیچنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، فواد چودھری

ذرائع کے مطابق حکومت  رواں مالی سال کیلئے پہلے مرحلے میں 4 اور دوسرے مرحلے میں ساڑھے 4 روپے بجلی کے فی یونٹ کی قیمتیں  بڑھائے گی۔

گیس کے شعبے میں موجودہ ٹیرف 650 فی ایم ایم بی ٹی یو کو بڑھا کر اوسطاً 1100 ایم ایم بی ٹی یو کیا جائے گا۔

حکومت  کی جنب سے میٹھے مشروبات اور سگریٹ پر فیڈرل ایکسائیز ڈیوٹی بڑھانے کے ساتھ پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی میں اضافے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

 


متعلقہ خبریں