پنجاب میں بھینسوں کی ویکسینیشن مہم کا آغاز


لمپی اسکن کی ممکنہ دوسری لہر کی روک تھام کے لیے پنجاب میں بھینسوں کی ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ویکسینیشن مہم کا آغاز وزیراعلیٰ پرویزالہیٰ کی جانب سے کیا گیا، انہوں نے مہم میں استعمال ہونے والی لمپی اسکن ویکسینیشن کا معائنہ کیا، جبکہ انہیں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ لمپی اسکن ویکسینیشن کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کی گرانٹ دی ہے، لمپی اسکن کے موثر کنٹرول کیلئے وسیع پیمانے پر 60لاکھ ڈوز مہیا کی ہیں۔ ویکسین لائیو اسٹاک فارمرز کےگھر جاکر مویشیوں کو مفت لگائی جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں لمپی سکن کی بیماری سے ہزاروں مویشی متاثر

انہوں نے بتایا کہ پنجاب نے دوسرے صوبوں کی نسبت ویکسین کم نرخ پرخریدی ہے، صوبے میں اڑھائی کروڑ سے زائد مویشی اور 2 کروڑ 84 لاکھ سے زیادہ بھینسیں ہیں۔ کہ لائیو اسٹاک ہمارے نیشنل جی ڈی پی میں14.1فیصداور ایگریکلچر میں63 فیصد ہے۔

ریسرچرز کے مطابق  جانوروں کو یہ بیماری لاحق ہو جائے تو بخار اور جلد پر گٹھلیاں بن جاتی ہیں، جانور کھانا پینا چھوڑ دیتا ہے ، جس سے دودھ کی پیداوار کم ہو جاتی ہے۔ کمزوری اور خارش کے باعث جانور کی موت واقع ہو جاتی ہے۔

 


متعلقہ خبریں