مویشیوں کے گوبر سے چلنے والا ٹریکٹر تیار


ہالینڈ کی ایک کمپنی نے جانوروں کے گوبر سے تیار کردہ بائیو میتھین سے چلنے والا دنیا کا پہلا ٹریکٹر تیار کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں گائے بھینسوں کے گوبر سے بائیو ایندھن بنایا جا رہا ہے لیکن اب ہالینڈ کی ایک کمپنی نے بائیو ایندھن سے چلنے والا ٹریکٹر بھی متعارف کرا دیا۔

میتھین گیس سے چلنے والے ٹریکٹر کو “ٹی سیون” کا نام دیا گیا ہے اور اسے “نیو ہالینڈ ایگریکلچر” اور برطانوی کمپنی بینامان نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔

مذکورہ ٹریکٹر میں براہ راست گوبر نہیں ڈالا جاتا بلکہ گوبر سے بننے والی گیس کو صاف کر کے ایل این جی کی شکل دی جاتی ہے جسے خاص ٹینکیوں میں جمع  کیا جائے گا اور پھر اسے خاص انجن والے ٹریکٹروں اور گاڑیوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیوی کی تصویر بنانے پر شوہر کو 5 ہزار درہم جرمانہ

خاص بات یہ کہ کسان اپنے ٹریکٹر کا ایندھن خود بنا سکیں گے اور دوسری جانب ماحول دوست زراعت کا فروغ بھی ہو سکے گا۔ اس طرح کسانوں کے اخراجات میں کمی اور بچت میں اضافہ ہو گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ چھوٹے سے چھوٹا کھیت یا فارم بھی اس عمل کو اپنے لیے ممکن اور منافع بخش بناسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں