چیف الیکشن کمشنر کا بنایا ہوا وزیر اعلیٰ چلنے نہیں دیں گے، پرویز الہٰی


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کا بنایا ہوا وزیر اعلیٰ چلنے نہیں دیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں الیکشن کمیشن کی نیت اور سوچ کا علم ہے اور الیکشن کمیشن تو روزانہ عمران خان کے خلاف کیسز بنا رہے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے بنائے گئے وزیر اعلیٰ کو چلنے نہیں دیں گے اور چیف الیکشن کمشنر کے بنائے وزیراعلیٰ کے خلاف عدالت جائیں گے۔ دشمن کی غلطی کو روکا نہیں کرتے بلکہ اسی میں اس کو ڈوبنے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے بلدیاتی انتخابات کے نتائج مسترد کر دیئے

پرویز الہٰی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان غلطی کرتے ہیں تو ہم روکتے ہیں اور انتخابات جب بھی ہوں گے ہم مقابلہ کریں گے۔ ہم خود اسمبلیاں توڑ کر بیٹھے ہیں اب انتخابات ہوں گے تو ہم آگے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے بعد عمران خان بڑے لیڈر ہیں جبکہ شریف خاندان صبح اٹھ کر رات تک جھوٹ بولتے ہیں۔ سیاست میں حلقہ نہیں ہوتا بلکہ صوبہ یا پاکستان ہوتا ہے۔ گجرات کے بڑے اسپتال کے لیے سامان جا رہا تھا جسے ن لیگیوں نے برباد کیا۔


متعلقہ خبریں