استعفے منظور کروں یا نہ کروں، شور مچ جاتا ہے، راجہ پرویز اشرف


اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ استعفے منظور کروں یا نہ کروں دونوں صورتوں میں ہی شور مچ جاتا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کا وفد مجھ سے ملنے آیا اور میں نے ان ارکان کے استعفے منظور کیے جو مجھ سے ملے اور جنہوں نے میڈیا پر استعفوں کا کہا۔

انہوں نے کہا کہ جنہوں نے مجھے اطمینان کرایا میں ںے صرف ان کے استعفے منظور کیے اور بہت سے پی ٹی آئی ارکان نے رابطہ کر کے کہا ہے کہ وہ ابھی سوچ رہے ہیں۔ جب استعفے منظور کرتا ہوں تو بھی شور مچ جاتا ہے اور نہیں کرتا تو بھی شور مچ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد سنجیدہ معاملہ ہے، عمران خان

صحافی نے راجہ پرویز اشرف نے سوال کیا کہ عمران خان نے واپسی کاعندیہ دیا تو آپ نے استعفے منظور کر لیے ؟ جس پر راجہ پرویز اشرف نے جواب دیا کہ ایسی بات نہیں ہے کیونکہ جب پی ٹی آئی کا وفد آیا تو منظوری کا عمل شروع ہوچکا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں اب بھی چاہتا ہوں جن کے استعفے منظور نہیں ہوئے وہ اسمبلی میں آئیں۔


متعلقہ خبریں