سلیمان شہباز کی ٹویٹ مناسب نہیں تھی، مفتاح اسماعیل کی کونسی پالیسی ٹھیک نہیں تھی؟ شاہد خاقان

سلیمان شہباز کی ٹویٹ مناسب نہیں تھی، مفتاح اسماعیل کی کونسی پالیسی ٹھیک نہیں تھی؟ شاہد خاقان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سلیمان شہباز کی مفتاح اسماعیل سے متعلق ٹویٹ مناسب نہیں تھی، تائید نہیں کرسکتا ہوں۔

عوام کو ریلیف دیا، مفتاح کو کیا پریشانی ہے؟اسحاق ڈار

انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کا وزیر خزانہ ہو یا کوئی اور، ایسی بات نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ
مجھے بتائیں مفتاح اسماعیل کی کون سے پالیسی ٹھیک نہیں تھی؟

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے واضح طور پر کہا کہ مفتاح اسماعیل کی پالیسی وزیراعظم اور کابینہ کی پالیسی تھی، وزیر خزانہ خود فیصلے نہیں کرتا، وہی کرتا ہے جو کابینہ کہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ پالیسیز پر تنقید کر سکتے ہیں، ذاتیات پر بات کرنا مناسب نہیں ہے۔

مفتاح اسماعیل وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر برس پڑے

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سے الگ ہو کر کوئی گروپ بنانے کی سوچ نہیں ہے، ن لیگ میں ہوں، جانا ہوا تو یہاں سے گھر ہی جاؤں گا۔


متعلقہ خبریں