نواز شریف سیاستدان نہیں، ن لیگ میں توڑ پھوڑ کی سنجیدہ آوازیں آرہی ہیں، عمران خان


لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ میں توڑ پھوڑ سے متعلق سنجیدہ آوازیں آ ر ہی ہیں، ن لیگ کی موروثی سیاست کے خلاف پہلی آواز چودھری نثار نے بلند کی تھی۔

سلیمان شہباز کی ٹویٹ مناسب نہیں تھی، مفتاح اسماعیل کی کونسی پالیسی ٹھیک نہیں تھی؟ شاہد خاقان

انہوں نے زمان پارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر نےاسمبلی تحلیل کی ایڈوائس میں انتخابات کی تاریخ نہ لکھ کرآئینی خلاف ورزی کی، گورنر پنجاب کے اس اقدام کو عدالتوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ صاف و شفاف انتخابات نہ ہوئے تو سری لنکا جیسی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے، ملک کی موجودہ معاشی تباہی کے ذمہ دار اسحاق ڈار ہیں، جنرل الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ ہوا تو بھی احتجاج کا کوئی آپشن زیر غور نہیں۔

2 صوبوں میں انتخابات کب ہوں گے؟ تجویز آگئی

عمران خان نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ پی ڈی ایم عوام کے سامنے بے نقاب ہورہی ہے، پی ڈی ایم مکمل طور پر فیل ہوچکی، ان کے پاس عوام کو دینے کیلئے کچھ نہیں، پی ڈی ایم نے عوام کے وسائل کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کیا، صرف پی ٹی آئی کی حکومت ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلا سکتی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اسمبلی تحلیل پی ڈی ایم کیلئے ایک ایسا شاٹ ہے جس کی گونج صدیوں تک انہیں سنائی دے گی، نوازشریف سیاستدان نہیں، بلوچستان کا سیاسی حل تلاش کرنا ہو گا۔

چیف الیکشن کمشنر کا بنایا ہوا وزیر اعلیٰ چلنے نہیں دیں گے، پرویز الہٰی

سابق وزیراعظم عمران خان نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس بہت سے ایسے کارڈز باقی ہیں کھیلوں گا تو پی ڈی ایم کے رونگٹھے کھڑے ہوجائیں گے، مجھے نا اہل کر بھی دیا تو لوگ پی ٹی آئی کے نظریے کو ووٹ دیں گے۔


متعلقہ خبریں