نواز شریف کی انتخابات سے قبل واپسی ضروری ہے، رانا ثناء اللہ


وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف پارٹی قائد ہیں، ووٹ اور سپورٹ ان کی ہے، ان کی انتخابات سے قبل واپسی ضروری ہے، نواز شریف کی قیادت میں تمام لوگ متحد ہیں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے پہلے کہا کہ وہ اعتماد کا ووٹ نہیں لیں گے، پنجاب اسمبلی میں ہمارے نمبرزپورے تھے۔ پی ٹی آئی کے کچھ اپنے لوگ ہی ان سے ناراض تھے، ہمارا 179 کا نمبر پیر کو بھی پورا تھا اور منگل کو بھی پورا تھا، عمران خان نے بار بار اسمبلیاں توڑنے کی تاریخیں دیں، انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ میں عمران خان کا گھٹیا کردار سامنے آیا ہے، عمران خان کی گرفتاری بنتی ہے تو اداروں کو گرفتار کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان مشکلات سے باہر نکلے گا، عمران خان کی ترقی باتوں کی حد تک تھی، نواز شریف

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب کے الیکشن میں ن لیگ کامیابی حاصل کرے گی، آج نواز شریف سے رہنمائی لی ہے اس کے مطابق ہی آگے کا لائحہ عمل طے کریں گے، نوازشریف عام انتخابات میں ن لیگ کی مہم چلائیں گے، نواز شریف کی واپسی طے ہے بس کچھ قانونی رکاوٹیں ہیں، وہ  پارٹی قائد ہیں، ووٹ اور سپورٹ ان کی ہے۔

مریم نواز کے پاکستان واپس آنے کے بارے میں کہا کہ مریم نواز اگلے ہفتے وطن واپس آئیں گی، ان کا 26،27 کو وطن واپسی کا پروگرام ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں