جاپان میں مہنگائی کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا


ٹوکیو: جاپان میں مہنگائی کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ مہنگائی کے باعث بینک آف جاپان پر شرح سود بڑھانے کے لیے دباؤ بڑھ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان میں افراط زر کی شرح 40 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ  گئی اور بینک آف جاپان کے مطابق گزشتہ مہینے جاپان میں مہنگائی کی شرح گزشتہ سال کے مقابلے میںفیصد تک بڑھ گئی۔

بڑھتی مہنگائی کے باعث بینک آف جاپان پر شرح سود بڑھانے کے لیے دباؤ بڑھ گیا تاہم مالی معاملات کی نگرانی کرنے والے بینک نے کہا ہے کہ وہ شرح سود صفر کے قریب ہی رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بسوں، ٹرینوں کے کرایوں میں ریکارڈ اضافہ

ایک روز قبل ہی سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق جاپان دنیا کا سب سے زیادہ مقروض ملک ہے اور اس کے قرضے 9 کھرب 20 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئے ہیں جو جاپان کے جی ڈی پی کا 266 فیصد ہے۔

واضح ہے کہ دنیا بھر کے ممالک اس وقت مہنگائی کی زد میں ہیں، برطانیہ، امریکہ، جرمنی، فرانس، بنگلہ دیش سمیت کئی ممالک تیزی سے بڑھتی مہنگائی پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں