نگران وزیر اعلیٰ پنجاب، نام الیکشن کمیشن کو موصول، اجلاس طلب

پوسٹل بیلٹ پیپرز

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب کے کے انتخاب کے لیے حکومت اور اپوزیشن نے 2، 2 نام الیکشن کمیشن کو موصول ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقرری کے لیے اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے جس میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن اجلاس میں کسی ایک نام پر اتفاق کر کے نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کی منظوری دی جائے گی جبکہ الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ آج اور کل کھلا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اعظم خان نگران وزیراعلٰی خیبرپختونخوا تعینات

ذرائع کے مطابق پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کا اعلان کل ہو گا، آرٹیکل 224 اے کے تحت نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے تقرر کا فیصلہ اب الیکشن کمیشن کرے گا۔


متعلقہ خبریں