قومی کرکٹر شان مسعود کا نکاح ہوگیا


قومی کرکٹر شان مسعود نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔

قومی بیٹر شان مسعود  رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ شان مسعود اور ان کی دلہن نیشے کی شادی تقریبات کا آغاز  گزشتہ شب  نکاح سے ہوا۔


سوشل میڈیا پر شان مسعود کے نکاح کی تقریب کی  تصاویر وائرل ہوگئیں جنہیں مداھوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہاہے۔


نکاح کی تقریب میں دلہا اور دلہن نے  ایک دوسرے کو انگوٹھیاں بھی پہنائیں۔

آج شان مسعود کی بارات کی تقریب ہو گی اوروہ دلہن کو گھر لے آئیں گے۔جبکہ 27 جنوری کراچی میں ولیمے کی تقریب ہو گی۔

واضح رہے کہ شان مسعود کی شادی ان کی پرانی دوست سے ہورہی ہے جن کا تعلق پشاور سے ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں