الیکشن کمیشن نے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا


اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق انتخابات 25 جولائی 2018 کو ہوں گے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بے یقینی کی فضا ختم ہوگئی ہے، نگراں حکومتیں آنے کے بعد مشاورت سے ہی فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کیا جائے گا، انتخابی شیڈول جاری کرنا آئینی تقاضہ ہے جبکہ عام انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

نوٹیفکشین کے مطابق یکم جون 2018 کو ریٹرننگ افسرپبلک نوٹس جاری کرے گا جس کے بعد دو سے چھ جون تک امیدواراپنے کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے، سات جون کو امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی جبکہ 14 جون تک ان کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 19 جون کو امیدواروں کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی، اپیلیٹ ٹریبونل میں 26 جون تک ان اپیلوں پر فیصلے ہوں گے جس کے بعد اگلے روز 27 جون کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست شائع کردی جائے گی۔

28 جون کو امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے جبکہ 29 جون کو امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں