پونے 3 کلو وزنی مینڈک دریافت


کوئنز لینڈ: آسٹریلیا میں “جناتی” سائز کا مینڈک دریافت ہوا ہے جس کا وزن پونے 3 کلو گرام ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کے محکمہ جنگلی حیاتیات کے افسران نے ایک “جناتی” سائز کا مینڈک پکڑا جس کا نام کین ٹوڈ بتایا گیا ہے۔ اس مینڈک کا وزن 2.7 کلوگرام ہے۔

محکمہ کے مطابق یہ مینڈک گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے لیے ایک اعزاز بن سکتا ہے۔ اس مینڈک کو گاڈزیلا نامی دیوہیکل مخلوق کے نام پر “ٹوڈزیلا” بھی کہا گیا ہے۔

شمالی کوئنزلینڈ کے کون وے نیشنل پارک سے مینڈک دریافت کرنے والی خاتون کا کہنا تھا کہ جیسے ہی ان کی نظر مینڈک پر پڑی تو وہ حیران رہ گئیں اور شاید دنیا کا سب سے وزنی مینڈک یہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مویشیوں کے گوبر سے چلنے والا ٹریکٹر تیار

جامعہ کوئنزلینڈ کے شعبہ ماحولیات میں اس مینڈک کا وزن کیا گیا تو وہ 2.7 کلوگرام تھا جو اب تک سب سے بڑا اور وزنی مینڈک ہے۔ اس کی کل لمبائی 255 ملی میٹر ہے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق 1991 میں سویڈن میں ایک پالتو مینڈک کا وزن 2.65 کلوگرام نوٹ کیا گیا تھا لیکن اب کین ٹوڈ کا وزن اس سے زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ کین ٹوڈ نسل کے مینڈک، جنوبی اور وسطی امریکہ سے آسٹریلیا لائے گئے تھے اور اب ان کی بڑی تعداد آسٹریلیا میں پائی جاتی ہے۔


متعلقہ خبریں