الیکشن کمیشن میں پنجاب کی کئی حلقہ بندیوں سے متعلق درخواستیں خارج


اسلام آباد: الیکشن کمیشن پاکستان نے منڈی بہاؤالدین، نارووال، ساہیوال اور لاہور کی حلقہ بندیوں سے متعلق درخواستیں خارج کردیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے فیصل آباد کے صوبائی حلقوں پرمحمد مالک اورعاصم نذیرکی درخواستوں کو خارج کردیا ہے جبکہ فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے حلقوں سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن اس کی سماعت کی تاریخ مقرر کرے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ننکانہ صاحب کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118 سے پٹوار سرکل شیری جنگڑ کو نکال کراین اے 117 میں شامل کردیا گیا ہے جبکہ صوبائی حلقے پی پی 133 سے پٹوار سرکل شیری جنگڑ کو نکال کر پی پی 132 کا حصہ بنا دیا گیا ہے، اسی طرح پی پی 34 سے پٹوار سرکل ملکھا کو نکال کرپی پی 32 میں شامل کردیا گیا ہے۔

اس سے پہلے اسلام آباد ہائی کورٹ نے پنجاب کے چار اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دے دی تھیں جبکہ چھ اضلاع کی حلقہ بندیوں کا فیصلہ محفوظ  کر لیا تھا۔


متعلقہ خبریں