اعظم خان نے نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

خیبرپختونخوا میں ایک روزہ سوگ کا اعلان، قومی پرچم سرنگوں رہے گا

سابق چیف سیکریٹری اعظم خان نے نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی، گورنر غلام علی نے نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان سے حلف لیا۔

یاد رہے کہ کے پی حکومت اور اپوزیشن نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے اعظم خان کے نام پر اتفاق کیا تھا۔

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کی جانب سے وزیراعلیٰ کیلئے اعظم خان کے نام کی منظوری آج بروز ہفتہ 21 جنوری کو دی گئی۔

اعظم خان کون ہیں؟

اعظم خان ستمبر 1990 سے جولائی 1993 تک چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا رہے، وہ 2018 کے نگران سیٹ اپ میں وفاق میں وزیر داخلہ بھی رہے۔

انہوں نے بطور چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ بھی فرائض سرانجام دیئے۔ اعظم خان 24 اکتوبر 2007 سے یکم اپریل 2008 تک خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں۔

اعظم خان یو این ڈی پی کے پروگرام برائے تخفیف غربت کے ایڈوائزر بھی رہ چکے ہیں۔

اس کے علاوہ اعظم خان وفاق میں بطور سیکریٹری وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل اور سیکریٹری وزارت مذہبی امور کے عہدے پر بھی تعینات رہے۔

اعظم خان چیئرمین سپریم کورٹ فلڈ انکوائری اوراسٹیٹ بینک میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں