شوکت خانم فنڈز سےہاوسنگ اسکیم میں سرمایہ کاری، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا


عمران خان کی جانب سےشوکت خانم فنڈز سےہاوسنگ اسکیم میں سرمایہ کاری کا اعتراف کیے جانے کی خبروں پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا۔

اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امید علی کی عدالت میں گزشتہ روز سابق وزیر اعظم عمران خان کا پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیردفاع خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اپنے وکلا کے ہمراہ ویڈیو لنک کے ذریعے زمان پارک لاہور سے عدالت میں پیش ہوئے جہاں خواجہ آصف کے وکیل حیدر رسول مرزا اور عمران خان کے وکیل نعمان فاروقی موجود تھے۔

خواجہ آصف کے وکیل بیرسٹر حیدر رسول نے عمران خان پر جرح کی اور ان سے ہاؤسنگ پراجیکٹ میں شوکت خانم فنڈز سے سرمایہ کاری کے حوالے سے سوالات کیے۔

عمران خان نے بتایا کہ تین ملین ڈالرز سرمایہ کاری کے حوالے سے شوکت خانم کے بورڈ کی جانب سے مجھے اس حوالے سے بتایا گیا تھا اس وقت یاد نہیں کہ ہاؤسنگ پراجیکٹ کا نام کیا تھا۔

وکیل نے سوال کیا کہ کیا آپ کو بورڈ کی طرف سے اس حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کیا گیا تھا؟ جس پر عمران خان نے کہا کہ اس وقت یاد نہیں کہ تحریری طور پر کیا تھا یا نہیں، جو تین ملین ڈالرز تھے وہ بورڈ ممبر کی جانب سے واپس جمع کرا دیئے گئے تھے تو معاملہ ختم ہوگیا تھا۔

عمران خان کے عدالت میں دیےگئے بیان پر  کئی میڈیا ہاوسز اور اخبارات  کی جانب خبر شائع کی گئی کہ عمران خان نے  شوکت خانم فنڈز سے نجی ہاوسنگ اسکیم میں سرمایہ کاری کااعتراف کر لیا ہے۔

جس کے بعد سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی  رہنماوں کی جانب سے اس طرح کی خبروں کو شدید مذمت کی گئی۔   پی ٹی آئی رہنما فوادچودھری نے اپنی ٹویٹ میں  کہاہے کہ ارب پتی میڈیا مالکان نے سیاسی فائدے کے لیے سب سے معزز خیراتی ادارے کو تباہ کرنے کا کام کیا۔

This newspaper is a classic case of media prostitution,knowingly that Endowments are created to back up charity organisation they have shown as SKMH funds were misused, billionaire media owners never done any charity by working to destroy most respected charity for political gain https://t.co/ylnA8ONkQB

دوسری جانب شوکت خانم ٹرسٹ کے ممبر خورشید عالم نے ٹوئٹر پر شوکت خانم میں علاج سے مستفید ہونے والے مریضوں کے فگرز جاری کرتے ہوئے تنقید کا جواب دیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے آفیشل اکاونٹ سے بھی شوکت خانم فنڈز سے متعلق بیان پر عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے کہاہے کہ شوکت خانم ہسپتال کے خلاف جب بھی جھوٹا پراپیگنڈا اور میڈیا ٹرائل ہوتا ہے، لوگ فوراً ہسپتال کو مزید عطیات دینا شروع کردیتے ہیں۔ اب بھی ایسا ہی ہوگا۔

ڈاکٹر ارسلان خالد نے  ایسی خبریں شائع کرنے والے اخبارات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ہمیشہ حکمرانی کسی کی نہیں رہنی  لیکن یہ گھٹیا ترین حرکتیں عوام نہیں بھولیں گے۔


متعلقہ خبریں