امریکہ، کیلی فورنیا میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک ، 10 زخمی


کیلی فورنیا: امریکہ میں ہونے والی فائرنگ سے دس افراد ہلاک اور کم از کم 10 زخمی ہو گئے ہیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے نزدیکی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

امریکہ، وال مارٹ اسٹور پر فائرنگ، 6 ہلاک، کئی زخمی

مؤقر امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز اور لاس اینجلیس ٹائمز کے مطابق فائرنگ شب دس بجے اس وقت کی گئی جب گاروی ایونیو کے ایک ڈانس اسٹوڈیو میں لوگ نئی چینی قمری سال کا جش منا رہے تھے۔

مانیٹری پارک میں کی جانے والی فائرنگ ایک ایسے علاقے میں کی گئی ہے جہاں ایشیائی افراد کی بہت بڑی تعداد مقیم ہے۔

فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور اس نے پورے علاقے کو سیل کر کے تفتیش و تحقیق کا آغاز کردیا ہے۔

امریکہ : میٹرو اسٹیشن پر فائرنگ، مشتبہ شخص پر دہشت گردی کا مقدمہ دائر

جائے وقوع کے قریب واقع Calm ہاؤس سی فوڈ نامی ریسٹورنٹ کے مالک Seung Won Choi نے عالمی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ کل تین افراد داخل ہوئے تھے جنہوں نے پہلے دروازہ اندر سے بند کرنے کی ہدایت کی اور اس کے بعد ایک شخص نے مشین گن سے بے پناہ فائرنگ کی۔

امریکہ، یوم آزادی کی پریڈ میں فائرنگ، 6 ہلاک 24 زخمی

واضح رہے کہ چین کے نئے قمری سال کے آغاز پر منعقد ہونے والے دو روزہ تہوار کے لیے لوگوں کی بہت بڑی تعداد جمع ہوتی ہے اور جشن مناتی ہے۔


متعلقہ خبریں