الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جائیں گے، پرویز الٰہی

پی ٹی آئی صدر چودھری پرویز الٰہی دوبارہ گرفتار

لاہور: ق لیگ کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ میرا قریب ترین رشتے دار کیسے نگراں وزیراعلیٰ بن سکتا ہے؟

محسن نقوی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب مقرر، نوٹی فکیشن جاری

انہوں نے دعویٰ کیا کہ الیکشن کمیشن کا متنازعہ فیصلہ ہر اصول اور ضابطے کے خلاف ہے، الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف ہم سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ 35 لاکھ روپے کی پلی بارگین کرنے والے شخص سے کیسے انصاف کی توقع کی جا سکتی ہے؟

عمران خان، نواز شریف کو ہٹانے کے ڈیزائن کا حصہ تھے، وزیراعظم

واضح رہے کہ محسن نقوی کی بطور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری کا فیصلہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے بھی محسن نقوی کی بطور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری کے فیصلے کو آئین کے ساتھ مذاق قرار دیا ہے۔

پی ٹی آئی نے محسن نقوی کی تقرری کو مسترد کردیا، عدالت میں چیلنج کرنیکا اعلان

سابق وفاقی وزیراسد عمر نے کہا کہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف قانونی چیلنج کرے گی اور عوامی احتجاج بھی کرے گی۔


متعلقہ خبریں