محسن نقوی نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

محسن نقوی نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

لاہور: محسن نقوی نے پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

محسن نقوی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب مقرر، نوٹی فکیشن جاری

گورنر ہاؤس لاہور میں محسن نقوی کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی، گورنر بلیغ الرحمان نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سے عہدے کا حلف لیا۔

الیکشن کمیشن نے محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا اور ساتھ ہی گورنر پنجاب کو ان سے حلف لینے کے لیے کہا تھا۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جائیں گے، پرویز الٰہی

واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کے لیے اہم اجلاس ہوا تھا جس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن اور دیگر ارکان شریک ہوئے تھے۔

اجلاس میں محسن نقوی کی بطور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب تقرری کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا۔

عمران خان نے محسن نقوی کی تقرری مسترد کردی، پلان بے نقاب کرنیکا اعلان

چوہدری پرویز الہٰی کی حکومت نے الیکشن کمیشن کو احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام جب کہ اپوزیشن نے محسن نقوی اور احد چیمہ کے نام بھجوائے تھے۔


متعلقہ خبریں