مستحق جوڑوں کو 12 ارب 50 کروڑ روپے کی امداد


متحدہ عرب امارات میں گزشتہ سال شادی کرنے والے مستحق جوڑوں کو 12 ارب 50 کروڑ روپے کی امداد دی گئی۔

سماجی بہبود کی وزارت کے مطابق شادی کرنے پر ایک مستحق جوڑے کو 70 ہزار درہم کی امداد دی جاتی ہے، پاکستانی کرنسی میں یہ رقم تینتالیس لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے. دو ہزار بائیس میں دو ہزار آٹھ سو چوالیس جوڑوں کو شادی کرنے پر امداد دی گئی جبکہ دو ہزار اکیس میں یہ تعداد دو ہزار سات سو ستائیس تھی۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی، عبادت گزاروں کے گاؤں میں نو تعمیر شدہ مندر ہندو برادری کے لیے کھول دیا گیا

خلیج ٹائمز کے مطابق امداد حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ دلہا دلہن متحدہ عرب امارات کے شہری ہوں۔ دلہا کی عمر اکیس اور دلہن کی عمر اٹھارہ سال سے کم نہ ہو۔  جب کہ دلہے کی مجموعی آمدنی پچیس ہزار درہم، یعنی پندرہ لاکھ روپے سے زائد نہیں ہونی چاہیے۔


متعلقہ خبریں