بجلی بحالی کیلئے 10 بجے کی ڈیڈلائن مقرر، بریک ڈاؤن کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

بجلی بحالی کیلئے 10 بجے کی ڈیڈلائن مقرر، بریک ڈاؤن کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کی بحالی کے لیے دس بجے کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے، بریک ڈاؤن کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

بجلی کا بریک ڈاؤن، کراچی، اسلام آباد، لاہور سمیت ملک بھر میں بجلی غائب

انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں آج بجلی کا وسیع بریک ڈاؤن وولٹیج کے غیر معمولی اتار چڑھاؤ کی وجہ سے ہوا لیکن بجلی کا ترسیلی نظام محفوظ ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ بجلی بحالی کی کوشش کی جا رہی ہے، سندھ ، بلوچستان اور پنجاب کے کچھ جنوبی علاقوں میں بجلی بحال بھی ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل پاور کنڑول سنٹر میں سارے عمل کی خود نگرانی کر رہا ہوں، پوری محنت سے ملک میں بجلی کی بحالی کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی بنانے کے کارخانے چلانے کیلئے بھی بجلی کی ضرورت ہوتی ہے۔

شام تک بجلی بریک ڈاؤن سے نمٹ لیں گے، خرم دستگیر

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ ملک بھر میں بجلی کی بحالی کیلئے10 بجے کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے، آج رات تک پورے ملک میں بجلی کا نظام مکمل طور پر بحال ہو جائے گا۔


متعلقہ خبریں