نواز شریف الیکشن مہم لیڈ کریں گے، مریم نواز 28 کو لاہور پہنچیں گی، رانا ثنا اللہ


لندن: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فیصلہ ہوگیا، نواز شریف پاکستان آرہے ہیں، الیکشن مہم کو لیڈ کریں گے، مریم نواز 28 جنوری کو لاہور پہنچیں گی۔

عمران خان پاکستان کے لیے قہر تھا،نواز شریف

انہوں نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز پارٹی کو منظم کریں گی، 26 جنوری کو برطانیہ سے روانہ ہوں گی، 27 جنوری کو دبئی میں قیام کریں گی اور 28 جنوری کو لاہور پہنچیں گی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا عمران خان روزانہ دھرنے کی کال دے رہے ہیں، انہوں  نے سب کچھ کر کے دیکھا لیکن صرف ناکامی ہی ملی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف مہم چلا رہے ہیں کہ پاکستان کو کس طرح ڈیفالٹ کرنا ہے؟ حسن نقوی کا نگراں وزیر اعلی ٰبننے پر یہ اعتراض ہے کہ عثمان بزدار جیسا شخص کیوں نہیں بیٹھایا؟

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ محسن نقوی کا نام پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں نے مشاورت کے بعد دیا، نجیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ عدالت نے کیا ہے، عدالت کے فیصلے پر اعتراض ہے تو ہائیکورٹ میں معاملہ جا سکتا ہے۔

آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے معاملے پر پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں، امریکی سفیر

ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ وہ کسی طرح برسر اقتدار آ جائے، جب تک ووٹ کی طاقت سے اس کو مائنس نہیں کیا جائے گا ملک میں استحکام نہیں آئے گا۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما نے اس موقع پر اعلان کیا کہ ن لیگ نے سیف الملوک کھوکھر کو لاہور کا صدر مقرر کر دیا ہے، فیصلہ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی مشاورت سے کیا گیا ہے، سیف الملوک کھوکھر مخلص اور وفادار ساتھی ہیں۔

عمران خان کا نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف کل سے احتجاج کا اعلان

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا عمران خان کے دور میں سیف الملوک کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، سیف الملوک کے گھر پر بلڈوزر چلایا گیا مگر وہ پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے، امید ہے سیف الملوک لاہور میں پارٹی کو منظم کریں گے۔


متعلقہ خبریں