اعتراض ہے تو فرح خان کو پنجاب کا نگران وزیر اعلیٰ لگا دیں، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کا رونا دھونا شروع ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کے نام پر اعتراض ہے تو فرح خان کو پنجاب کا نگران وزیر اعلیٰ لگا د یں۔پنجاب کو چلانے کا تجربہ فرح خان کے پاس ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے لیے قہر تھا،یہ ملک کیلئے اچھا پیغام نہیں تھا۔

عمران خان، نواز شریف کو ہٹانے کے ڈیزائن کا حصہ تھے، وزیراعظم

اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ عمران خان نے پاکستان کو تباہ اور برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی،اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کے ہاتھوں سے ہمارے ملک کو بچائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے بندوں سے نجات حاصل کرنا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔

ٹیگز :
متعلقہ خبریں