وزارت توانائی کا ملک بھرمیں بجلی بحال کرنے کا دعویٰ

electricity

 ملک بھر میں بریک ڈاون کی باعث کئی گھنٹے بجلی تعطل کے بعدوزارت توانائی نے تمام گرڈ اسٹیشنز بحال کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بڑے بجلی بریک ڈاون کے باعث پورا ملک تاریکی میں ڈوبا رہا۔ بریک ڈاون کو چوبیس گھنٹے گز جانے کے بعد بھی ملک میں مکمل طور پر بجلی بحال نہیں ہو سکی ہے۔

وزارت توانائی نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ “ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے اندر تمام ایک ہزار 112 گرڈ اسٹیشنز بحال کر دیے گئے ہیں”۔


گزشتہ روز صبح بریک ڈاؤن کے سبب کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی جسے مکمل طور پر بحال کرنے کا عمل تاحال جاری ہے۔

بجلی کے طویل بریک ڈاون سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بجلی کے تعطل سے پانی کی کمی ہو گئی۔ دھابیجی سے کراچی کو پانی کی فراہمی بند ہوگئی۔صنعتوں کا کام ٹھپ ہوگیا، مختلف اسپتالوں میں آپریشن ملتوی کردیے گئے۔

بجلی بریک ڈاؤن کے سبب ملک کے 50 فیصد سے زائد پیٹرول پمپوں پر پیٹرول اور ڈیزل ختم ہو گیا، پیٹرول پمپوں پر صارفین کی قطاریں لگ گئیں۔


متعلقہ خبریں