اب نیب والا مذاق اور تماشا برداشت نہیں کیا جاسکتا، شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی (shahid khaqan abbasi)

ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اب نیب والا مذاق اور تماشا برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

شاہد خاقان عباسی نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائےگئے ہیں، مقدمات میں نیب کچھ ثابت نہیں کرسکا، 12،12سال سے مقدمات پر سماعت مکمل نہیں ہوتی، 4سال سے پوچھ رہا ہوں کہ ہمارا جرم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال اب اپنا حساب بھی دیں، ہم نے تو 35سال کے اثاثے ،آمدن اور اخراجات کی تفصیل فراہم کی ہیں، اب نیب والا مذاق اور تماشا برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

دوسری جانب احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی ریفرنس کیس کا فیصلہ محفوظ ہو گیا ہے، شاہد خاقان عباسی نے عدالت میں موقف اپنایا کہ میرے خلاف سیاسی کیس بنایا گیا تھا، کسی گواہ نے میرے خلاف کچھ نہیں کہا، چار سال سے میری زندگی کیوں مشکل بنا رکھی ہے۔

ن لیگی رہنما نے استدعا کی کہ دائرہ اختیار نہیں بنتا تو کیس کو ختم کریں، چار سال پہلے گاڑی فروخت کی کیس کی وجہ سے ٹرانسفر نہ ہو سکی ہے۔


متعلقہ خبریں