کابینہ کی توشہ خانہ معلومات اورڈیٹا پبلک کرنے کی منظوری

Federal Cabinet

وفاقی کابینہ نےتوشہ خانہ معلومات اورڈیٹا پبلک کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔  اجلاس میں کابینہ نے توشہ خانہ سے متعلق نظر ثانی شدہ پالیسی کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں نئی پالیسی کو کلاسیفائیڈ نہ رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے معلومات عوام کے سامنے لانے کی منظوری دے دی گئی۔نئی پالیسی کے مطابق تحفہ حاصل کرنے والی شخصیت اصل قیمت ادا کر کے تحفہ حاصل کر سکے گی۔

اجلاس میں  وزیر توانائی خرم دستگیر نے بجلی بریک ڈاؤن پر بریفنگ بھی دی۔ذ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ملک میں ہونے والے  بجلی بریک ڈاؤن پر وفاقی کابینہ نے برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف  نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی کی ہے۔

 


متعلقہ خبریں