وزیراعظم کا نوجوانوں کو بلاسود قرضے فراہم کرنے کا اعلان


اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے نوجوانوں کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 5 لاکھ تک کے قرضے بلا سود فراہم کیے جائیں گے۔

عمران خان، نواز شریف کو ہٹانے کے ڈیزائن کا حصہ تھے، وزیراعظم

انہوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوتھ بزنس اینڈ ایگری لونز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو 5  سے 15 لاکھ تک کے قرضے 7 سال کے لیے 5 فیصد اور 15 سے 75 لاکھ تک کے قرضے  7 فیصد سود پر دیے جائیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کے حوصلے بلند ہیں، ماضی میں نوجوانوں نے 99 فیصد قرضے واپس کیے، ہم نے 40 ارب کے بلا سود پنچاب کے بچوں اوربچیوں کو وظائف دیئے، وسائل مہیا کیے گئے تو ہماری نوجوان نسل پاکستان کا کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے نوجوانوں کیلئے لیپ ٹاپ اسکیم شروع کی تھی تو کہا گیا کہ یہ سیاسی رشوت ہے، ہم نے یوتھ پروگرام کیلئے وسائل مہیا کیے ہیں، آئی ایم ایف کو واضح پیغام دیا ہے کہ ہم پروگرام کو جاری رکھنا چاہتے ہیں، بڑی مشکل سے وسائل اکٹھے کر کے ایک لاکھ لیپ ٹاپ دینے کا بھی پروگرام بنایا ہے، پاکستان کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

بجلی کا بریک ڈاؤن، وزیر اعظم نے معذرت کر لی

وزیراعظم شہباز شریف نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارے سروں کے تاج ہیں، آج ہم بڑی مشکلات میں ہیں، ہم مل کر ملک کو ا ن مشکلات سے نکالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  انتہائی مشکل حالات میں ہم نے یہ حکومت سنبھالی ہے، تیل کی امپورٹ پر27 ارب ڈالرز خرچ ہو چکے ہیں، پاکستان بچانے کیلئے ہمیں اپنی سیاست کو قربان کرنا ہوگا، میں پاکستان کو بچانے کیلئے اپنی ساری سیاسی کمائی قربان کر دوں گا۔

پاکستان کے توانائی بحران پر ضرورت ہوئی تو مدد کریں گے، امریکا

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جو ذمہ داری قبول کی ہے اسے نبھانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے، راستے میں مشکلات آئیں گی لیکن پاکستان کیلئے میں اپنی جان دوں گا۔


متعلقہ خبریں