فواد چودھری کا راہداری ریمانڈ منظور

Fawad-Ch

لاہورکینٹ کچہری میں فواد چودھری کا راہداری ریمانڈ منظور ہو گیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے فواد چودھری کا سروسز اسپتال سے میڈیکل کرانے کا حکم دیا ہے، عدالت نے کہا ہے کہ میڈیکل کے بعد فواد چودھری کو آج ہی اسلام آباد عدالت میں پیش کیا جائے۔جس کےبعد لاہورپولیس حکام فواد چودھری کو لیکر عدالت سے روانہ ہو گئی۔

سماعت کے دوران فواد چوہدری کی جانب سے فاضل جج سے استدعا کی گئی کہ مجھے ایف آئی آر کی کاپی دی جائے، جس کے بعد عدالتی حکم پر فواد چوہدری کو ایف آئی آر ی کاپی دے دی گئی۔

تفتیشی افسر نے مقدمے کی کاپی اور فواد چوہدری کی گرفتار کی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی، کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ مدثر حیات نے فواد چودھری کے راہداری ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی۔

کچہری جاتے ہوئے سوال کیا گیا کہ آپ کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ فواد چودھری نے جواب دیا کہ بغاوت کی وجہ سے، 22 کروڑ عوام پر مقدمات بنا دو، اتنی پولیس لگا دی ہے شاید کوئی جیمز بونڈ کو پیش کرنا ہے۔ میری گرفتاری کرنے والوں کو شرمندگی ہوگی۔

اپنے ویڈیو پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ مقدمہ بنایا گیا وہ یہ کہ آپ نے الیکشن کمیشن کی توہین کی جو بغاوت ہے، اس ملک میں بغاوت فرض ہے، نظام بدلنے کے لیے 22کروڑ لوگ نکلیں ورنہ آپکے بچے بھی پس جائیں گے، ہم جیلوں میں جا رہے ہیں، یہ ہتھکڑیاں ہمارا زیور ہے، ہم آزمائشوں پر پورا اتریں گے۔

 


متعلقہ خبریں