پی ٹی آئی کے 43 ارکان قومی اسمبلی ڈی نوٹیفائی

National Assembly

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 43 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے بھجوائے گئے استعفعوں کے بعد پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا۔ جس کے بعد الیکشن کمیشن نے مزید 43 قومی اسمبلی اراکین کی سیٹیں خالی قرار دے دیں۔

جن اراکین قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا ان میں انور تاج، محمد یعقوب شیخ، گل ظفر خان، جواد حسین، طاہر صادق، ذوالفقار علی خان، حاجی امتیاز، ملک محمد احسان، رضا نصر اللہ، حماد ریاض خان اور محبوب سلطان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فواد کی گرفتاری جمہوریت اور قانون کی بالادستی پر زوردار طمانچہ ہے، شاہ محمود قریشی

نوٹیفکیشن کے مطابق محمد احمر سلطان، راحت امان، رائے مرتضیٰ اقبال، محمد شفیق، فاروق اعظم، جاوید اقبال، شبیر علی، نیاز احمد، خواجہ شیراز، محمد خان لغاری، سردار نصراللہ خان، منزہ حسن، صوبیا کمال خان، نوشین حامد اور روبینہ جمیل کو بھی دی نوٹیفائی کیا گیا۔


متعلقہ خبریں