سیاسی طور پر گرفتار کرنا ہوتا تو پی ٹی آئی کے کئی رہنما جیلوں میں ہوتے، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے فواد چودھری کی گرفتاری سیاسی نہیں ہے، اگر سیاسی طورپر کسی کو گرفتار کرنا ہوتا تو پی ٹی آئی کے کئی رہنما جیلوں میں ہوتے۔

محسن نقوی صاف و شفاف انتخابات کرانے نہیں آئے، عمران خان

انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری کی گرفتاری کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے حالانکہ الیکشن کمیشن نے فواد چودھری کے خلاف ایف آئی آر دی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان اور وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ فواد چودھری کے خلاف ایف آئی آر سیکریٹری الیکشن کمیشن کی مدعیت میں درج کی گئی، الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے۔

انہوں نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما گزشتہ 9 ماہ سے حکومت کے خلاف زبان درازی کررہے ہیں، ماضی میں اپوزیشن کو بغیر ورانٹ کے گرفتارکیا گیا۔

فواد چودھری کو لے جانے والی گاڑیوں کو روکنے کی کوشش، اہلکاروں سے تلخ کلامی

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے 2018 سے 2022 تک اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، تین وقت کے وزیراعظم کو اقامے پر گرفتار کیا گیا، نوزشریف کو نا اہل کر کے پارٹی صدارت سے ہٹایا گیا، نوازشریف نے اداروں کے سربراہان اور ان کے خاندانوں کو دھمکیاں نہیں دیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی بیٹی کے ساتھ روزانہ کی بنیادوں پر نیب پیشیاں بھگتیں، عمران خان نے بغیر وارنٹ گرفتاریاں کر کے سیاسی انتقام لیا۔

آئینی ادارے کی درخواست پر فواد چودھری کے خلاف مقدمہ درج کیا، اسلام آباد پولیس

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے حکم پر نیب اور پنجاب پولیس نے نواز شریف کی بیٹی کے گھر پر دھاوا بولا تھا۔


متعلقہ خبریں