رجیم چینج میں سب سے بڑا کردار محسن نقوی کا تھا، عمران خان

جے آئی ٹی چیف جسٹس کی سربراہی میں بنائیں، کل جلسے میں آزادی کا روڈ میپ دونگا، عمران خان

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ محسن نقوی صاف و شفاف انتخابات کرانے نہیں آئے اور میں جب تک زندہ ہوں ملک کے لیے جدوجہد جاری رکھوں گا۔ رجیم چینج میں سب سے بڑا کردار محسن نقوی کا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 26 سال پہلے اپنی جماعت کا نام انصاف کی تحریک رکھا تھا اور جن ممالک میں قانون کی بالادستی ہے وہ خوشحال ہیں۔ مجھے حکومت سے سازش کے تحت باہر نکالا تو عوام لاکھوں کی تعداد میں سڑکوں پر نکلے۔

انہوں نے کہا کہ آج تک جتنی عزت مجھے ملی اتنی کون سے وزیر اعظم کو ملی ؟ میرے لیے وزارت عظمیٰ کی کوئی اہمیت نہیں جبکہ آج قوم ایک بہت خطرناک موڑ پر کھڑی ہے۔ ظلم اور ناانصافی کے سامنے کھڑے ہونے کا نام جہاد ہے اور اللہ تعالیٰ نے ہم پر جہاد فرض کیا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چودھری کو لے جانے والی گاڑیوں کو روکنے کی کوشش، اہلکاروں سے تلخ کلامی

عمران خان نے کہا کہ مدینہ کی ریاست میں پہلے عدل و انصاف آیا پھر خوشحالی آئی کیونکہ خوشحالی انصاف کے ساتھ ہوتی ہے اور چین نے 30 سال میں 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکال لیا۔

انہوں نے کہا کہ اپریل میں ہماری حکومت گئی تو آٹا 65 روپے کلو تھا اور عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود یہاں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہے۔ ہماری حکومت جانے سے اب تک بجلی کی قیمتیں بھی دگنی ہو گئی ہیں اور ابھی ملک میں مزید مہنگائی آنے والی ہے۔ انہوں نے 1100 ارب روپے کے کرپشن کیسز ختم کروا لیے۔ پی ڈی ایم نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ موجودہ سیٹ اپ ملک کو تباہی کی طرف لے کر جا رہا ہے اور محسن نقوی صاف و شفاف انتخابات کرانے نہیں آئے جبکہ صاف و شفاف انتخابات سے ہی ملک میں استحکام آ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کسی صورت چوروں کی غلامی قبول نہیں کروں گا اور میں آخری گیند تک لڑوں گا۔


متعلقہ خبریں