انڈیا کے فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ آشکار

اسلام آباد: انڈیا کے فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ آشکار ہو گیا اور پاکستان نے مودی سرکار کے نئے ڈرامے کا پورا اسکرپٹ حاصل کر لیا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق پاکستان کے انٹیلی جنس اداروں نے بڑی کامیابی کے ساتھ مودی سرکار کے نئے ڈرامے کا پورا اسکرپٹ حاصل کر لیا۔ بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مبینہ در اندازی کا ڈرامہ تیار کیا گیا ہے۔

فالس فلیگ کارروائی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور پولیس کے ذریعے کیے جانے کی منصوبہ بندی تیار کی گئی ہے اور فالس فلیگ آپریشن لائن آف کنٹرول کے پونچھ سیکٹر میں پلان کیا گیا۔ پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے بھارتی منصوبے کے 3 اہم کرداروں کا بھی پتہ چلا لیا۔

یہ بھی پڑھیں: رجیم چینج میں سب سے بڑا کردار محسن نقوی کا تھا، عمران خان

انڈیا کی 93 انفینٹری بریگیڈ کا ایجنٹ بشیر اور 2 ساتھی عالم، اسلم فالس فلیگ آپریشن کے مرکزی کردار ہیں جبکہ مقامی افراد کو استعمال کر کے جشکوال سے بم یا آئی ڈیز نصب کر کے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونے کی کوشش کرنی ہے اور کسی مسجد کے قریب اس کارروائی کو ناکام بناتے دکھایا جائے گا۔

منصوبے کے تحت بھارتی فوج اور پولیس جعلی برآمدگی بھی ظاہر کرے گی، ڈی ایس پی پریشنا اس فالس فلیگ آپریشن کو سپروائز کر رہا ہے اور منصوبے میں 93 بریگیڈ کی ڈوگرا رجمنٹ کے دستوں کو گھات لگا کر جعلی ریکوری دکھانا ہے۔

فالس فلیگ آپریشن کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں در اندازی کا الزام عائد کر کے دنیا میں پراپیگنڈہ کرنا ہے۔ پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے سارا منصوبے پیشگی بے نقاب کر کے مودی سرکار کو بڑی زک پہنچا دی۔

متعلقہ خبریں