خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا


پشاور: خیبرپختونخوا کی 15 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے نگران کابینہ سے حلف لیا۔ گورنر کی منظوری کے بعد محکمہ ایڈمنسٹریشن نے 15 رکنی کابینہ تشکیل دی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عبدالحلیم قصوریہ، سید مسعود شاہ، حامد شاہ، ساول نذیر ایڈووکیٹ کو نگران کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔

بخت نواز، فضل الہٰی، عدنان جلیل، شفیع اللہ خان، شاہد خان خٹک، حاجی غفران، خوشدل خان ملک، تاج محمد آفریدی،  محمدعلی شاہ، حسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر اور منظور خان آفریدی بھی نگران کابینہ میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اعظم خان نے نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

کابینہ کی جانب سے آج  گورنر ہاؤس میں حلف لیا گیا۔ نگران وزیراعلیٰ اعظم خان اور گورنر غلام علی کے درمیان طویل ملاقات کے بعد کابینہ پر اتفاق کیا گیا تھا تاہم خیبر پختونخوا نگران کابینہ کی تشکیل پر سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے مشاورت نہیں کی گئی۔


متعلقہ خبریں