وزیراعلیٰ کے زیر استعمال 4 دفاتر بند کرنے کا اعلان


لاہور: نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعلیٰ کے زیر استعمال 4 دفاتر کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعلی محسن نقوی نے کہا ہے کہ 90 شاہراہ قائداعظم، سول سیکریٹریٹ، پنجاب اسمبلی اور ارفع کریم ٹیکنالوجی پارک دفتر استعمال نہیں کروں گا۔ جبکہ دفاتر کے اسٹاف کو دیگر سرکاری امور کی انجام دہی پر مامور کیا جائے گا۔

چار روز قبل محسن نقوی نے پنجاب کے نگراں وزیراعلی کا حلف اٹھایا تھا،  گورنر ہاؤس لاہور میں ان کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی تھی، گورنر بلیغ الرحمان نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سے عہدے کا حلف لیا۔

یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کے لیے اہم اجلاس ہوا تھا جس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن اور دیگر ارکان شریک ہوئے تھے۔

اجلاس میں محسن نقوی کی بطور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب تقرری کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا۔


متعلقہ خبریں