اسحاق ڈار کی پالیسیوں سے پاکستان کو 600 سے 800 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا، مفتاح اسماعیل


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط کو مانیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کی پالیسیوں سے پاکستان کو 600 سے 800 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا۔

ڈالر کی اونچی اڑان، 255 روپے 43 پیسے پر پہنچ گیا

ہم نیوز کے پروگرام ’پاکستان ٹونائٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ٹیم 31 جنوری کو پاکستان آئے گی، پاکستان ڈیفالٹ رسک سے باہر نکل جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر کا ریٹ بڑھا کر اچھا فیصلہ کیا ہے، عوام کو اس سے مشکلات ہوں گی لیکن ہم بہتری کی طرف جائیں گے، میری بھی کوشش تھی کہ آئی ایم ایف کا پروگرام جاری رہے۔

حکومت کی آئی ایم ایف کو قیمتیں بڑھانے کی یقین دہانی

سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا بے تحاشہ کنٹینزز روکنے سے انڈسٹریل پروڈیکشن کم ہوئی ہے،  میں پرامید ہوں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہو جائے گا، ہمیں ایکسپورٹ بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔


متعلقہ خبریں